پرائیویٹ لیابس کا کورنا وائرس کی جانچ کو روکنے کا اعلان

   

حیدرآباد۔ شہر حیدرآباد کے کئی پرائیویٹ لیبس میں عارضی طورپر کورنا وائرس کی جانچ کو روکنے کا اعلان کیاگیا ہے ۔2جولائی سے 5جولائی تک شہر میں حاصل کئے جانے والے نمونوں کو روکنے کا اعلان کیاگیا ہے ۔آئی سی ایم آر نے تلنگانہ بھر میں 18پرائیویٹ لیابس کو کورونا کی جانچ کی اجازت دی تھی۔گذشتہ 15دنوں سے یہ جانچ ان لیابس میں کی جارہی تھی تاہم محکمہ صحت کے عہدیداروں کی ٹیم نے ان پرائیویٹ لیابس کا معائنہ کیا،صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیااور بعض لیابس میں نقائص کی نشاندہی کی۔اس کے پیش نظر کورونا کے نمونے حاصل کرنے والے اسٹاف ارکان کو خصوصی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی جی کے معائنہ کے لئے چار دنوں تک کورونا کے نمونوں کو حاصل کرنے کو روکنے کا ان لیابس کے انتظامیہ نے اعلان کیا تاہم ان لیابس نے واضح کیا کہ پرائیویٹ ہاسپٹلس کی جانب سے لئے جانے والے نمونوں کی جانچ کا کام کیاجائے گا۔اس ماہ کی 6تاریخ سے جانچ کا احیا کیاجائے گا۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت وطبابت کی جانب سے سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیاگیا۔