ممبئی: ممبئی سے ملحقہ ضلع تھانے کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل پرائم کریٹکیر میں چہارشنبہ کی صبح تقریبا 3.40 بجے آگ لگنے سے چار مریضوں کی موت ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد ہاسپٹل کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل مریضوں کو کسی دوسرے ہاسپٹل میں منتقل کرتے وقت ان میں چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ دیگر مریضوں کو دوسرے ہاسپٹلس میں داخل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر فائر ڈپارٹمنٹ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طورسے آگ پر قابو پالیا گیا۔