پراجلوانی میں موصول درخواستوں کے حل کیلئے فی الفور اقدامات کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر میں کلکٹر ششناک کا عہدیداران کے ہمراہ ڈائیل یوور پروگرام کا انعقاد

کریم نگر ۔ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کیذریعہ موصول درخواستوں اور عوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے اقدامات کی ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کی ہدایت۔ بروز پیر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع عہدیداران کے ہمراہ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا ( کوویڈ 19) کے پیش نظر عوام دور مقامات سے ضلع کے مرکز آکر اپنے مسائل و درخواست راست داخل نہی کرسکتے ایسے صورتحال میں عوام کے مسائل کی موصولی اور انکے حل کے مقصد سے ہر پیر کو صبح 10:30 تا 12:30 بجے تک ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے ضلعی عہدیداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعہ موصول درخواستوں کے حل کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں اور اندرون ایک ہفتہ مسئلہ کے متعلقہ لئے گئے اقدامات کی جانکاری فراہم کی جائے۔ علاوہ ازیں پچھلے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام اور پراجاوانی میں موصول ہوئی درخواستوں کے حل کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر جملہ 41 درخواستیں موصول ہوئی جنکی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں ، راماڈاگو منڈل راماچندراپور سے سرینواس ، تھیماپور منڈل سے کمار اپنی نابینہ بیٹی سدرم سرٹیفکیٹ اور وظیفہ کی منظوری کے متعلق اقدامات کی فریاد کی۔ ضلع کلکٹر نے اقدامات کے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ حضورآباد مونسپلٹی وارڈ نمبر 18 سے محمد عثمان پاشاہ ، راجا ماؤلی نے گھروں کے نزد موریوں میں جنگلی جانوروں (سوّروں) کی موجودگی کی وجہ امراض کے لاحق ہونے کے خطرے سے مقامی رہائشیوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کی التجا کی۔ اس پر ضلع کلکٹر نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں تیقن دلایا کے فوری اقدامات کئے جائینگے علاوہ ازیں ضلع کلکٹر نے مونسپل کمشنر کو فی الفور اقدامات کی ہدایت دی۔ گنگادھرا منڈل سے مہیپال ، نوسلہ پور سے راجی ریڈی ، چیگور مامیڈی سے سائی کمار ، کتہ پلی منڈل سے دیویندر ، درشیڈ سے نرسیّا، سندراگیری کے رہائشی سمن کمار ، گنگادھرا سے سرواریڈی ، کریمنگررورل سے سنجیو ریڈی ، تروپتی ، تھیماپور سے کشن سنگھ ، بلم پلی سے شیوایا نے اراضی و پٹّہ پاس بک کے متعلقہ فریاد پیش کی۔ ضلع کلکٹر نے متعلقہ تحصیلداروں اور آر ڈی او کو مسئلہ کے حل کی ہدایت دی۔ سیتارام پور دیہات سے شیواکانت نامی خانگی ٹیچر ، ماناکنڈور ویمل واڑہ اسکول کے خانگی ٹیچر نے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ وہ کوویڈ کی وجہ پچھلے تین ماہ سے آمدنی سے محروم ہیں۔ضلع کلکٹر نے انہیں وارادھی سوسائٹی میں درخواست داخل کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ اہلیت کے مطابق سوسائٹی کے ذریعہ اقدامات کئے جائیں گے۔ کریمنگر اربن سے نکہت خانم نے ای ڈبلیو سی (ایکانامک ویکر سرٹیفیکٹ ) کیلئے درخواست کی داخلی کے باوجود اسناد کے جاری نہ کئے جانے پرفریاد پیش کی۔ ضلع کلکٹر نے تفصیلات کا حاصل کرتے ہوئے آر ڈی او کو اقدامات کی ہدایت دی۔ چیگورمامیڈی سے سائی کمار نے فریاد کی کہ انکے والد کے نام موجود اراضی کو انکی والدہ کے نام روٹیشن کے عمل میں تاخیر ہورہی ہے ، ضلع کلکٹر نے اسکے متعلقہ اقدامات کا تیقن دلایا۔ کریمنگر کے رہائشی اشوک نے راشن کارڈ کی عدم منظوری کی فریاد درج کرائی ضلع کلکٹر نے اسکے متعلقہ اقدامات کی ڈی ایس او کو ہدایت د ی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ضلع ریوینیو عہدیدار / زیڈ پی سی ای او وینکٹ مادھاواراؤ ، ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی وینکٹیشورراؤ ، ضلع مہتمم تعلیمات درگاپرساد، ایکسائیز سپر نٹنڈنٹ چندراشیکھر ، ضلع عہدیدار برائے تعلیم بالغان شنکر ، ضلع ویلفیر عہدیدار شارادا ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر ، ضلع ٹریثری عہدیدار سرینواس ، مارکٹںگ ڈی ڈی پدماوتی ، ضلع پنچایتی عہدیدار راگھوورن ، ڈی ڈی محکمہ سمکیات قدیر احمد ، ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر سجاتا ، ضلع کوآپریٹیو عہدیدار سریملا ، آر ڈی او نند کمار ، ڈی ڈی ہارٹٰکلچر سرینواس ، ڈی ڈی سوشل ویلفیر بالا سندر ، اے ڈی لینڈ سروے اشوک ، ضلع عہدیدار برائے محکمہ جنگلا ت سرینواس ، سیول سپلائی ڈی ایم سریکانت ریڈی ، ضلع عہدیدار برائے سیول سپلائی سوریش ریڈی ودیگر نے شرکت کی۔