حکومت تلنگانہ سے اس کا حصہ جاری کرنے وزیر ریلوے پیوش گوئیل کا زور
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : وزیر ریلوے پیوش گوئیل نے آج کہا کہ ایم ایم ٹی ایس پراجکٹ کے فیز II کو جلد مکمل کیا جائے گا اور ریاستی حکومت سے خواہش کی کہ وہ اس کا حصہ ترجیحی اساس پر جاری کرے ۔ یہاں متعدد انفراسٹرکچر اور پاسنجر سہولتوں کو عوام کے نام معنون کرنے کے بعد انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ اس پراجکٹ کے لیے حصول اراضی میں وزارت ریلوے کی مدد کرے اور اس کا حصہ بھی جاری کرے ۔ تلنگانہ میں شروع کئے گئے سلسلہ وار پراجکٹس کا تذکرہ کرتے ہوئے پیوش گوئیل نے کہا کہ وزارت ریلوے نے سال 2020-21 کے لیے تلنگانہ میں پراجکٹس کیلئے 2000 کروڑ روپئے سے زائد رقم مختص کیے ہیں ۔ وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو نے جو اس پروگرام میں موجود تھے کہا کہ مرکز کی جانب سے پراجکٹس شروع کرنے کے معاملہ میں جنوبی ہند کے بجائے شمال کو زیادہ ترجیح دی جارہی ہے ۔ جس کی گوئیل نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت تمام ریاستوں کو ترجیح دے رہی ہے ۔ اس پروگرام میں مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔۔