ممبئی ۔ پین انڈیا فلم پروجیکٹ کے کے متعلق شائقین میں کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔ اس فلم میں پربھاس کے ساتھ کمل ہاسن، امیتابھ بچن اور دیپیکا پڈوکون جیسے ستارے بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم اپنی اسٹارکاسٹ کی وجہ سے کافی چرچہ میں ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب یہ ستارے ایک ساتھ کام کریں گے ۔ پروجیکٹ کے کی پہلی جھلک امریکہ میں دکھائی گئی اور اب ہندوستان میں اس کی جھلک دکھائی جائے گی۔ 21 جولائی کو اس فلم کی پہلی جھلک ہندوستان میں ریلیزکی جائے گی۔ کمل ہاسن اپنی فلم کی شاندار تقریب کے لیے سان ڈیاگوکامک کان پہنچے ہیں۔ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جہاں لوگ کمل ہاسن کا استقبال کرتے نظرآرہے ہیں۔ وجیانتی موویزکے انسٹا پیج پر تجربہ کار اداکارکی کچھ تصاویر شائع کی گئی ہیں۔ جہاں اداکار سان ڈیاگو میں لوگوں سے ملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ماضی میں جب پربھاس کی پہلی جھلک پروجیکٹ سے باہر ہوئی تو لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں تھی ۔ پوسٹر میں جس طرح پربھاس کو دکھایا گیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ یہ ایک سائنس فکشن ڈرامہ فلم ہونے جا رہی ہے۔ یہ فلم عالمی سطح پر ریلیزکی جائے گی۔ امریکہ میں، فلم بنانے والے فلم سے متعلق ایک جھلک یا بڑا اعلان کیا ۔ امریکہ کے بعد ہندوستان کو بھی یہ جشن ملنے والا ہے لیکن ایک دن کی تاخیر سے یہ جشن ہوگا۔ پربھاس کا کیریئر بھی اسی فلم پر منحصر ہے۔ پربھاس کافی عرصے سے ایک ہٹ فلم کی تلاش میں ہیں۔ انہیں آدی پورش سے بہت امیدیں تھیں لیکن تنازعات کی وجہ سے وہ اس فلم سے ہی مایوس ہوئے۔ اب پروجیکٹ کے کے ساتھ پربھاس اور فلم بنانے والے ایک نیا چیلنج قبول کے لیے تیار ہیں۔ مداح باہوبلی اسٹار اور دیپیکا پڈوکون کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔