احمد آباد، 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں 58 سال بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے آئی پارٹی کی جنرل سکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس سے پہلے یہاں مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم میں منعقد سرودھرم پرارتھنا سبھا میں اپنے بھائی اور پارٹی صدر راہول گاندھی، والدہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم ڈا کٹر منموہن سنگھ کے ساتھ نہیں بیٹھیں۔ پرارتھنا کے دوران مسز واڈرا دیگر جنرل سکریٹریوں کے ساتھ بیٹھیں۔راہول، مسز گاندھی اور ڈاکٹر سنگھ پرراتھناسبھا کے دوران سامنے رکھے گئے صوفہ نما نشست پر بیٹھے ۔ اس پر اور جگہ تھی اور لوگوں کو امید تھی کہ پارٹی کی اسٹار مسز واڈرابھی اس پر اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ بیٹھیں گي لیکن وہ دیگر رہنماؤں کے درمیان جاکر بیٹھ گئیں۔