اقوام متحدہ : یو این سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ہندوستان میں جاری کسانوں کے احتجاج پر کہا کہ عوام کو پرامن احتجاج کا حق ہے اور حکام کو انہیں اس کی اجازت دینا چاہئے۔ گوٹیرس کے ترجمان نے بتایا کہ ہندوستان نے کسانوں کے احتجاج کے بارے میں بیرونی قائدین کے ریمارکس کو غلط ارادے پر مبنی اور غیرضروری قرار دیا کیونکہ یہ معاملہ کسی بھی جمہوری ملک کے داخلی اُمور میں آتا ہے۔ ترجمان سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان کا معاملہ ہے، ہم وہی بات کہیں گے جو اس طرح کے مسائل پر کہتے ہوئے آئے ہیں کہ عوام کو پرامن طور پر مظاہرے کا حق حاصل ہے اور حکام کو چاہئے کہ کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔