پرامن احتجاج کریں : وینکیا نائیڈو

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ حکومت کے اقدامات پر اظہار ناراضگی اور احتجاج کا عوام کو حق حاصل ہے لیکن یہ عمل پرتشدد نہیں ہونا چاہیے ۔ وہ بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی پر ایک کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر مخاطب تھے اور انہوں نے کہا کہ سی اے اے پر احتجاج پرامن ہونا چاہیے۔

دہلی والے کب کیا قانون بنائیں ، کہہ نہیں سکتے،گلزار کا ریمارک
ممبئی ۔ /28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی اے اے کے خلاف جاری احتجاجوں کے درمیان نغمہ نگار گلزار نے آج کہا کہ انہیں ان دنوں خوف رہتا ہے کہ دہلی والے جانے کیا قانون بنادیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اندازہ نہیں کرسکتے کہ برسراقتدارپارٹی کیا قانون نافذ کردے۔