٭ کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ کالجس، ٹیلیفونس اور انٹرنیٹ کو بند کرنے اور میٹرو ٹرینوں کو روکنے کا حکومت کو کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے ملک کے عوام کی توہین ہے۔ جمعرات کو احتجاج کے پیش نظر دہلی کے لال قلعہ اور اترپردیش کے دوسرے تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا۔