نارائن پیٹ میں جائزہ اجلاس 72 مائیکرو آبزرورس مبصرین کی مخاطبت
نارائن پیٹ /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسمبلی انتخابات کیلئے ضلع نارائن پیٹ کیلئے تقرر شدہ مبصرین ، مسٹر بی پی چوہان آئی اے ایس اور پولیس مبصر ڈی آئی جی مسٹر دھرو آئی پی ایس نے کہا کہ انتخابی عملہ کو چاہئے کہ ضلع میں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے چاہئے اور انتخابات کے اخراجات کے مبصر انسپکٹر مسٹر ابھیشیک دیول نے بھی ضلع نارائن پیٹ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے نارائن پیٹ ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر مسٹر کویا سری ہرشا، آئی اے ایس و دیگر الیکشن عملہ کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے دو اسمبلی حلقوں نارائن پیٹ اور حلقہ مکتھل میں انتخابی قواعد کے مطابق انتخابات پرامن طور پر منعقد ہونے چاہئے ۔ کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ضلع کے مقررہ مبصرین کو تیقن دیا کہ ضلع میں انتخابات کے پرکامن انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 72 مائیکرو آبزرورس موجود ہیں اور مزید 80 کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عملہ کو ہر قسم کی تربیت دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ایس پی مسٹر یوگیش گوتم نے بتایا کہ ضلع بھر میں 553 مراکز رائے دہی ہیں جن میں 296 مقامات پر پولنگ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 61 روٹس بنائے گئے ہیں ۔ ان مبصرین نے نارائن پیٹ میں قائم پولیس کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا ۔ جنرل مبصر مسٹر بی پی چوہان آئی اے ایس اور پولیس مبصر ڈی آئی جی مسٹر دھرو ، آئی پی ایس نے بعد ازاں نارائن پیٹ کے بعض منڈلوں کے مراکز رائے دہی کا دورہ کیا اور انتخابات کے انتظامات کے متعلق دیہی عوام سے تبادلہ خیال کیا ۔ گاخراجات کے مبصر مسٹر ابھیشیک دیول نے اخراجات کے متعلق بعض شکایات کی تنقیح کی ۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے اخراجات کیلئے ایک رجسٹر میں تفصیلات درج کی جائیں ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر دیانک متل ، آر ڈی او مسٹر رامچندر نائیک و دیگر انتخابی عملہ پولیس و ریونیو عہدیدار موجود تھے ۔