پرانا شہر میں آج مرکزی بونال جلوس ، سخت سکیورٹی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/28جولائی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے مرکزی بونال جلوس کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ 29 جولائی بروز پیر تاریخی بونال جلوس ہاتھی پر سلطان شاہی کی اکنا مادنا مندر سے نکالا جائے گا اور پرانے شہر کے مختلف مقامات سے گذرتا ہوا شام کو اختتام کو پہنچے گا۔ اس موقع پر پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار اتوار کو پرانا شہر پہنچ کر بونال جلوس کیلئے کی گئی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ بونال جلوس کیلئے پڑوسی ریاست کرناٹک سے ہاتھی لایا گیا ہے کیونکہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے زو پارک کے ہاتھی رجنی کے کسی بھی مذہبی جلوس یا تقریب میں استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ بونال جلوس کیلئے ساؤتھ زون کے حساس علاقوں میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اعلیٰ عہدیداروں کی راست نگرانی میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلوس کے راستہ پر پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔