حیدرآباد۔ یکم؍ اکتوبر(یواین آئی) پرانا شہرحیدر آباد کے سٹی کالج کے قریب اژدھے کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس اژدھے کو دیکھ کر خوفزدہ افراد نے سانپوں کو پکڑنے میں ماہر سید تقی علی رضوی کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد وہ وہاں پہنچے اور اس اژدھے کو بحفاظت بچاتے ہوئے اس کو پکڑ کر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کردیاتاکہ اس خطرناک اژدھے کو جنگل میں منتقل کیا جائے گا جہاں وہ اپنی قدرتی ماحول میں بہتر زندگی گزار سکے ۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیومیں نظرآنے والے اس بڑے اژدھے کو پکڑنے کے سلسلہ میں سیدتقی علی رضوی کے کارنامہ کی ستائش کی۔