پرانا شہر میں موبائیل کے دو سارقین گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 3 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) دونوں شہروں میں موبائیل فون رہزنی میں ملوث دو سارقین کو ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 محمد اکرم اور 20 سالہ محمد پاشاہ ساکن وٹے پلی فلک نما نے علاقہ راجندر نگر اور گولکنڈہ کے پولیس اسٹیشن حدود میں موٹر سیکل اور موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد اکرم عادی رہزن ہے جس کے نتیجہ میں پو لیس شاہ عنایت گنج ‘ کلثوم پورہ اور میلاردیو پلی پولیس نے جیل بھیجا تھا ۔ جیل سے رہائی کے بعد اکر م دوبارہ سرگرم ہوگیا اور سرقوں میں ملوث ہوگیا ۔