پرانا شہر میں کانسٹبل پر مبینہ حملہ دو گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /5 اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر میں ہفتہ کو پیش آئے پولیس کانسٹبل پر حملہ کے واقعہ میں دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کانسٹبل پروین جو چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہے کل ڈیوٹی پر تعینات تھا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے اُس پر آہنی راڈ سے حملہ کردیا تھا ۔ اس حملہ میں کانسٹبل زخمی ہوگیا اور اسے ایک کارپوریٹ دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس پولیس ساؤتھ زون ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ چلاتے ہوئے محمد امیرالدین اور اس کے ساتھی شیخ سیف محی الدین ساکن گلشن اقبال کالونی کو حراست میں لے لیا ۔پولیس نے اس مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کاآغاز کردیا ہے اور ملزمین کے بارے میں تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں ۔