پرانا وئیو پارک کی جلد کشادگی

   

گاجولا رامارم میں 142 ایکر کا تھیم پارک شہر میں اپنی نوعیت کا پہلا پارک
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : گاجولارامارم میں حال تک خالی رہی زمین کو اب ایک خوبصورت تھیم پارک ۔ پرانا وئیو اربن فارسٹ پارک میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ 142 ایکرس کے وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے اس پارک کو پوری سر سبز و شاداب بنادیا گیا ہے اور اس میں کئی ایک سہولتیں اور تھیم پر مبنی آرٹ ورک ہے جس سے یہ پارک شہر کا ایک اپنی نوعیت کا پہلا پارک بن گیا ہے ۔ اس پارک کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے 16 کروڑ روپئے مصارف سے بنایا گیا ہے اور اس کے کام آخری مراحل میں ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس پارک کے کام تقریبا مکمل ہوگئے ہیں اور آخری مراحل کے کام ہورہے ہیں ۔ یہ پارک تین ہفتوں میں افتتاح کیلئے تیار ہوگا ۔ اس میں تمام عمر گروپس کے لوگوں کیلئے تفریح کی سہولتیں ہوں گی ۔ اس کے باب الداخلہ سے آخر تک یہ پارک وزیٹرس کیلئے بڑی دلچسپی کا باعث ہوگا ۔ اس کے باب الداخلہ کی کمان اور کمپاونڈ وال جس پر جانوروں کی تصاویر اور اس کی سجاوٹ اسے ایک منفرد پارک بناتی ہے ۔ کمپاونڈ وال پر جانوروں کی پنٹنگس اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے ۔۔