حیدرآباد: /28 جنوری (سیاست نیوز) پرانا پل دروازہ فرقہ وارانہ تشدد میں ملوث 11 ملزمین بشمول ایک خاتون کو ایک اور فساد برپا کرنے کے ایک علحدہ معاملہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ /19 جنوری کو کاماٹی پورہ پولیس نے کمشنر ٹاسک فورس کی مدد سے اشرار کی ایک ٹولی کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے پرانا پل دروازہ پر پیش آئے مندر کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کے بعد وہاں کے چھلہ مبارک کی بے حرمتی اور قبور کو مسمار کردیا تھا ۔ اس دوران اشرار نے گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا تھا جس پر پولیس نے ایک علحدہ مقدمہ درج کیا تھا ۔ کاماٹی پورہ پولیس نے نامپلی کریمنل کورٹ میں سابق میں گرفتار کئے گئے ملزمین چوکٹ شنکر عرف بلو ، چوکٹ ابھیشیک ، کے کشال سنگھ ، اے ورون ، اے ارون ، چوکٹ رمن ، کے بھومیش ، ای گنیش ، جے سندیپ ، ڈی وشال سنگھ اور ایک خاتون کالی منجو کے خلاف پریزنرس ٹرانزٹ وارنٹ (پی ٹی وارنٹ) حاصل کرتے ہوئے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا ۔ واضح رہے کہ کاماٹی پورہ پولیس نے پرانا پل دروازہ فرقہ وارانہ تشدد معاملہ میں جملہ 27 اشرار کی نشاندہی کی ہے جن میں 11 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے اور مزید کی تلاش جاری ہے ۔ ب