پرانا پل علاقہ میں آتشزدگی ، ڈیکوریشن گودام جلکر خاکستر

   

لاکھوں روپیوں کا نقصان ، ضیاگوڑہ اور قریبی علاقوں میں سنسنی
حیدرآباد : /15 فبروری (سیاست نیوز) پرانا پل علاقہ میں پیش آئے مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں ڈیکوریشن گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں رہائشی علاقہ میں واقع ڈیکوریشن کے ایک گودام میں چہارشنبہ کی شام کو اچانک آگ لگ گئی ۔ مقامی عوام نے اس آگ کو دیکھنے کے بعد پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا ۔ جس کے نتیجہ میں شہر کے مختلف فائر اسٹیشن سے وابستہ 6 فائر انجنوں کو جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے اس واقعہ کے بعد ضیاگوڑہ اور اس کے اطراف علاقوں میں عوام میں سنسنی پھیل گئی ۔ فائرانجن عملہ نے راحت کاری کام کا آغاز کیا لیکن آگ اتنی شدت کی تھی کہ ڈیکوریشن گودام مکمل طور پر جل گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مختلف تقاریب میں استعمال کئے جانے والے ڈیکوریشن اشیاء کو بھاری مقدار میں غیرمجاز طور پر ایک مکان میں رکھا گیا تھا اور اس حادثہ میں مکمل جل کر خاکستر ہوگیا ۔ وہاں کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس حادثہ میں تقریباً 7 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کا نقصان ہوا ہے ۔ پولیس کلثوم پورہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ب