پرانا پل فرقہ وارانہ تشدد کیس ‘ 9 اشرار گرفتار

   

حیدرآباد : /18 جنوری (سیاست نیوز) پرانا پل دروازہ فرقہ وارانہ تشدد کیس کے سلسلہ میں کاماٹی پورہ پولیس نے کمشنر ٹاسک فورس کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی میں 9 اشرار بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں پیر کو نامپلی کریمنل کورٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ /14 جنوری کی شب پرانا پل دروازہ کے قریب ایک شخص کی جانب سے مندر میں بے حرمتی کے واقعہ پر اشرار نے قریب میں واقع چھلہ مبارک اور قبور کو مسمار کردیا تھا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔ اشرار کی جانب سے قبروں کو مسمار کرنے اور مذہبی پرچم کی بے حرمتی کو روکنے میں پولیس کی ناکامی کے بعد اشرار کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی بنیاد پر انٹلیجنس اور ایس بی نے تقریباً 30 سے زائد اشرار کی نشاندہی کرلی اور ان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں ۔ کاماٹی پورہ پولیس میں درج علحدہ مقدمات میں اشرار میں ایک سرگرم خاتون کی نشاندہی کی گئی تھی اور اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ اشرار کا تعلق ضیاء گوڑہ اور پرانا پل کے اطراف علاقوں سے ہے ۔ گرفتار افراد کے موبائل فونس بھی ضبط کئے گئے اور تحقیقات میں پتہ چلا کہ قبروں کو مسمار کرنے اور چھلہ کی بے حرمتی کے ویڈیوز کو دانستہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تاکہ شہر میں فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکا سکے ۔ ب