پرانا پل فرقہ وارانہ تشدد

   

Ferty9 Clinic

اقلیتوں کے مکانات نشانہ اور راہگیروں پر زیادتی
حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) پرانا پل علاقہ میں کل رات پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کا واقعہ صرف پرانا پل تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ رحیم پورہ، کلثوم پورہ اور منگل ہاٹ علاقہ میں بھی اقلیتوں کے مکانات اور املاک کو نشانہ بنایا گیا اور ضیاء گوڑہ نئی روڈ سے گذرنے والے اقلیتوں پر بھی زیادتی کی گئی۔ رات دیر گئے رحیم پورہ علاقہ میں عاشور خانہ اور اقلیتوں کے مکانات پر پتھراؤ کیا گیا اور گاڑیوں کو نقصان پہونچایا گیا تاہم مقامی اقلیتوں کی جانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو چوکس کیا گیا اور پولیس کی بھاری جمعیت کو علاقہ میں تعینات کردیا گیا۔ ان واقعات کے خلاف منگل ہاٹ اور کلثوم پورہ پولیس اسٹیشنوں میں شکایت درج کی گئی۔ع