ٹوکیو : ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی بی سائی پرانیت کو حیران کن طور پر اولمپکس کیرئیر کے پہلے ہی مقابلہ میں عالمی درجہ بندی میں خود سے نچلے درجے پر موجود کھلاڑی کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ پرانیت نے اپنے اولمپک کیرئیر کا مایوس کن آغاز کیا جیسا کہ انھیں اسرائیل کے میشا زلبرمن کے خلاف راست گیمز میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ پرانیت جوکہ 2019 ء ورلڈ چمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کیا تھا اور اب وہ عالمی درجہ بندی میں 15 ویں مقام پر فائز ہیں لیکن انھیں حیران کن طور پر عالمی درجہ بندی میں 47 ویں مقام پر فائز زلبرمن کے خلاف 41 منٹوں میں 17-21 ، 15-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔