پرانی حویلی کے نظام میوزیم میں150 سال پرانی لکڑی کی لفٹ

   

حیدرآباد ۔ 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہر مقام پر جہاں بھی مکان تعمیر کیا جاتا ہے تو وہاں سب سے پہلے لفٹ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکان تعمیر کیا جارہا ہے لیکن تقریباً 150 سال پہلے نظام نوابوں نے ایسی لفٹیں استعمال کیں جنہیں بجلی کی ضرورت نہیں تھی۔ آج کے دور میں لفٹ کیلئے بجلی کا ہونا لازمی ہے۔ مضبوط رسیوں اور پہیوں سے بنی لفٹ کو انسان چلاتے تھے۔ چھٹے نظام میر محبوب علی خان نے سب سے پہلے اس کا استعمال کیا۔ اس کے بعد آخری نظام نواب میر عثمان علی خان نے بھی اس لفٹ کو استعمال کیا۔ لندن میں قائم rve good کمپنی نے یہ لفٹ تیار کی تھی۔ یہ لفٹ آٹھ افراد کی گنجائش کے ساتھ اوپری منزل تک جاسکتے تھے۔ قابل ذکر ہیکہ لکڑی کی یہ لفٹ ابھی تک کام کی حالت میں ہے۔ اسے پرانی حویلی کے نظام میوزیم میں سیاحوں کیلئے رکھا گیا ہے۔ ش