ممبئی۔ سابق سرکاری ملازمین اور نیم سرکاری ملازمین نے منگل کو وٹھل رکمانی مندر، پڈھیہ، کلیان سے ودھان بھون تک ایک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ‘پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کیا جائے ۔ سابق ملازمین جو نومبر 2005 کے بعد ریٹائر ہوئے اپنے مطالبے پر دباؤ ڈالنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ پرانی پنشن سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی کے کنوینر وتیش کھانڈیکر نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کے تمام ملازمین نے پرانی پنشن اسکیم کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔