نئی دہلی: 4 جولائی (ایجنسیز) دہلی حکومت نے پرانی گاڑیوں پر ایندھن نہ دینے کے فیصلے کو وقتی طور پر واپس لے لیا ہے۔ حکومت نے فضائی معیار کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ ’تکنیکی مسائل‘ کی وجہ سے اس پابندی کو فی الحال نافذ کرنا ممکن نہیں۔ یہ فیصلہ 15 سال سے زائد پرانی پٹرول گاڑیوں اور 10 سال سے زائد پرانی ڈیزل گاڑیوں پر لاگو کیا جانا تھا۔وزیر ماحولیات منجندر سرسا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت پرانی لیکن اچھی حالت میں رکھی گئی نجی گاڑیوں کے مالکان کو سزا دینا نہیں چاہتی۔ البتہ خراب حالت میں موجود یا زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی کارروائی جاری رہے گی۔واضح رہے کہ سی اے کیو ایم نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر پرانی گاڑیوں پر پابندی کا حکم دیا تھا، جس سے تقریباً 60 لاکھ گاڑیاں متاثر ہوتیں۔
جن میں دو پہیہ، کاریں، ٹرک اور ونٹیج گاڑیاں شامل ہیں۔