نئی دہلی : سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پرانی گاڑیوں کو ختم کرکے نئی گاڑیوں کی خریداری کو فروغ دینے کی پالیسی کے تحت چھوٹ دینے کا التزام کرنے کے ساتھ ہی پانچ سال میں ملک کو گاڑی مینوفیکچرنگ کا عالمی مرکز بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے ۔ مسٹر گڈکری نے لوک سبھا میں جمعرات کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرول-ڈیزل درآمد پر انحصار کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے اور الیکٹرانک گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس پالیسی پر کام کر رہی ہے ’ اس سے آئندہ دو برس میں گاڑیوں کے آپریشن پر ہونے والے اخراجات کو دس گنا کم کیا جا سکے گا اور اس سے آلودگی کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔