پرانے بینک کھاتوں میں جمع پیسے واپس لینے کی سہولت

   

حیدرآباد 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے بینک کھاتوں میں جمع پیسے واپس لینے آپ آربی آئی کی مددسے سود سمیت رقومات حاصل کرسکتے ہیں اس کیلئے آربی آئی پورٹل http://udgam.rbi.org.in کا مشاہدہ کرنا ہوگا اور بینک سے رجوع ہوکر پرانے بینک کھاتوں میں جمع رقومات واپس حاصل کی جاسکتی ہیں۔اس کیلئے قریبی بینک کی شاخ سے KYC دستاویزات کے ساتھ رجوع ہوکر بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں کہ آپ کے کسی کھاتہ میں کوئی رقم موجود ہے تو اسے کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔3