پرانے دوست سے فون پر چیاٹ، شوہر کی ڈانٹ، بیوی کی خودکشی

   


حیدرآباد۔ جواہر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے پرانے دوست سے چیاٹنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ روپا چوہان ساکن سی آر پی ایف کوارٹرس جواہر نگر کی شادی مکیش چوہان سے ہوئی تھی۔ مذکورہ خاتون شادی کے بعد بھی اپنے اسکول کے ایک ساتھی پربھو سے واٹس ایپ پر چیاٹنگ کرتی تھی اور ہفتہ کو اس کے شوہر کو اس بات کا پتہ چل گیا۔ شوہر کی جانب سے پکڑے جانے اور اس کے سنگین نتائج کے خدشہ کے تحت خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔