پرانے شہر میںصفائی پر فوری توجہ دئے جانے کی ضرورت

   

حیدرآباد۔ پرانے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ شہر میں صفائی کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کاروائی نہ ہونے کا خود عہدیداروں سے اعتراف کیا جا رہاہے لیکن مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ساؤتھ زون کی جانب سے رہائشی اور تجارتی علاقوں سے کچہرے کی نکاسی اور صفائی کو یکسر نظر انداز کیا جانے لگا ہے جس کی وجہ سے کئی محلوں میں جگہ جگہ کچہرے کے انبار نظر آرہے ہیں اور کئی علاقوںمیں بدبو اور تعفن پھیلنے کے باوجودجی ایچ ایم سی کی جانب سے کچہرے کی نکاسی کے اقدامات اور صفائی کے بجائے پرانے شہر کے علاقوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اختیار کی جا رہی ۔ اس کے باوجود کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے جبکہ شہر میں روزانہ صفائی ناگزیر ہے۔