پرانے شہر میں آج بونال جلوس، ٹریفک تحدیدات

   

حیدرآباد۔/16 جولائی، ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں مرکزی بونال جلوس کے پیش نظر 17 جولائی کو ٹریفک تحدیدات عائد کی جارہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لال دروازہ مہانکالی مندر کا مرکزی بونال جلوس پیرکے روز نکالا جائے گا۔ایڈیشنل کمشنر ٹریفک پولیس جی سدھیر بابو نے بتایا کہ بونال جلوس کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات رہیں گی۔مذکورہ ٹریفک تحدیدات 17 جولائی کو 11 بجے دن سے رات 11 بجے تک رہیں گی۔ انجن باؤلی فلک نما سے علی آباد جانے کی ٹریفک کو اجازت نہیں رہے گی اور اس ٹریفک کا رُخ شمشیر گنج ٹی جنکشن سے گوشالہ تاڑبن، گوشالہ مصری گنج اور خلوت کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح محبوب نگر چوراہا روڈ سے علی آباد آنے والی ٹریفک کو اجازت نہیں رہے گی اور ٹریفک کا رُخ انجن باؤلی سے جہاں نما گوشالہ، تاڑبن ،گوشالہ مصری گنج اور خلوت کی سمت کردیا جائے گا۔ ناگل چنتہ اور سدھا ٹاکیز سے لال دروازہ کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ سدھا ٹاکیز سے گولی پورہ کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح گولی پورہ سے لال دروازہ جانے والی ٹریفک کا رُخ میرچوک ہری باؤلی کی سمت کردیا جائے گا۔ راجنا باؤلی سے لال دروازہ آنے والی ٹریفک کا رُخ وینکٹیشور سوامی مندر کی سمت کردیا جائے گا۔ کندیکل
گیٹ سے لال دروازہ جانے والی ٹریفک کا رُخ چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن وائی جنکشن کی سمت کردیا جائے گا۔ بالا گنج سے لال دروازہ جانے والی ٹریفک کا رُخ لکشمی دیوی پان شاپ سے نہرو مجسمہ ناگل چنتہ جنکشن کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح اپو گوڑہ اور چھتری ناکہ سے گولی پورہ کی سمت جانے والی ٹریفک کا رُخ محمد شکور مسجد اور بالراج جیولرس گولی پورہ چوراہا کی سمت کردیا جائے گا۔ اسی طرح اولڈ چندرائن گٹہ ، سنتوش نگر، فتح دروازہ ، ہمت پورہ چوراہا، راجیش میڈیکل ہال، اعتبار چوک، مغلپورہ، چھتری ناکہ، ہمت پورہ ، میر کا دائرہ مغلپورہ، بھوانی نگر، میر جملہ تالاب، عالیجاہ کوٹلہ، نور خاں بازاراور دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک تحدیدات نافذ رہیں گی۔ب