صبح 8 تا 6 بجے شام ٹریفک تحدیدات، سٹی پولیس کمشنر کے احکامات
حیدرآباد ۔ 9 نومبر (سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد میں میلادالنبیؐ کے موقع پر ٹریفک تحدیدات کو عائد کیا گیا ہے۔ 10 نومبرکو صبح 8 بجے تا شام 6 بجے تک یہ ٹریفک تحدیدات پر عمل کیا جائے گا۔ سٹی پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے اس سلسلہ میں احکامات کو جاری کردیا۔ چارمینار کو جانے والے راہگیروں کو مشورہ دیا جاتا ہیکہ شاہ علی بنڈہ تا چارمینار جانے والی ٹریفک کے رخ کو شاہ علی بنڈہ چوراہے سے ناگول چنتہ کی جانب سے خلوت کی طرف اور مغلپورہ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ موتی گلی سے چارمینار والی ٹریفک کے رخ کو موسیٰ باؤلی اور والگا ہوٹل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ گلزار حوض کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو چارمینار کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ٹریفک کو مٹی کا شیر اور پنجہ شاہ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ گلزار حوض اور مٹی کا شیر کی ٹریفک کو خلوت اور گھانسی بازار کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جلوس گلزار حوض پہنچنے پر مدینہ کی جانب سے چارمینار جانے والی ٹریفک کو سٹی کالج کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جیسے ہی جلوس مدینہ پہنچے گا سٹی کالج کی جانب سے مدینہ آنے والی ٹریفک جو دہلی گیٹ سے آتی ہے اس کو بیگم بازار اور موسیٰ باؤلی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جلوس جیسے ہی مدینہ پہنچے گا افضل گنج سے آنے والی ٹریفک کو نیاپل کی جانب اجازت نہیں ہوگی بلکہ ایس اے بازار، شیواجی پل اور ایم جے پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جلوس کے دہلی گیٹ پہنچنے پر ایس جے روٹری کی جانب کی ٹریفک کو نیاپل سے آنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ اس جانب ٹریفک کو شیواجی پل اور میرعالم منڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس دارالشفاء پہنچنے پر دبیرپورہ کی جانب سے اے پی اے ٹی کی طرف آنے والی ٹریفک کے رخ کو ماتاکی کھڑکی علاقہ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جلوس اے پی اے ٹی پہنچنے پر دبیرپورہ اور ماتاکی کھڑکی کی جانب والی ٹریفک کو پرانی حویلی آنے کی جانب اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کے رخ کو پیلی گیٹ اور دبیرپورہ ماتاکی کھڑکی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ اس طرح جلوس اے پی اے ٹی پہنچنے پر ٹیپوخانہ جنکشن سے چھتہ بازار کی جانب جانے والی ٹریفک کو پرانی حویلی اور پیلی گیٹ سے گذرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس جانب والی ٹریفک کے رخ کو مدینہ اور ٹیپوخانہ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جلوس اے پی اے ٹی پہنچنے پر اعتبار چوک کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو پرانی حویلی اور پیلی گیٹ کی جانب اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کے رخ کو پنجہ شاہ اور یاقوت پورہ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ جلوس اعتبار چوک پہنچنے پر بی بی بازار سے آنے والی ٹریفک کو میرعالم منڈی جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس ٹریفک کو تالاب کٹہ اور حافظ ڈنکا مسجد کی جانب سے بی بی بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ جلوس کوٹلہ عالیجاہ پہنچنے پر والٹا ہوٹل کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو کوٹلہ عالیجاہ کی جانب اجازت نہیں ہوگی۔ اس ٹریفک کے رخ کو تالاب کٹہ اور والٹا ہوٹل کی جانب سے موڑ دیا جائے گا۔ جلوس والٹا ہوٹل پہنچنے پر ہری باؤلی کی جانب ٹریفک کو شاہ علی بنڈہ اور سلطان شاہی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ ٹی آر ایس آر ٹی سی کی بسوں کو چادرگھاٹ اور نلگنڈہ چوراہے اور رنگ محل و معظم جاہی مارکٹ سے آنے والی بسوں کو ایس جے روٹری اور میرعالم منڈی روڈ پر جلوس کے اختتام تک اجازت نہیں ہوگی۔ جلوس میں شرکت کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے وہ اپنے گاڑیوں کو چارمینار بس ٹرمنل میں پارک کریں۔