آر سی سی پری کاسٹ ٹکنالوجی کا ملک بھر میں پہلی مرتبہ حیدرآباد میں استعمال
حیدرآباد : 27 ڈسمبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر کو سگنل فری سٹی میں تبدیل کرنے اور ٹریفک مسائل سے پاک بنانے کے حصہ کے طور پر تعمیر کردہ اویسی جنکشن فلائی اوور کا آج صبح 10بجے افتتاح کیا جائے گا ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہر حیدرآباد میں ایک اور فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہوئی ہے ۔ اویسی ۔ مدھانی جنکشن فلائی اوور کا منگل کو افتتاح کیا جائے گا ۔ اس فلائی اوور کی تعمیر پر 80 کروڑ روپئے حرچ کئے گئے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ1.36 کیلو میرٹ طویل اور 12 میٹر چوڑا یہ فلائی اوور ( ایس آر ڈی پی) کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس فلائی اوور کی تعمیر سے مصروف ترین مقامات چندرائن گٹہ ، اویسی ہاسپٹل جنکشن کے علاوہ مدھانی جنکشن پرٹریفک مسائل کی بڑی حد تک یکسوئی ہوگی ۔ جی ایچ ایم سی کے چیف انجنیئر دیویندر نے بتایا کہ اس فلائی اوور کی تعمیر میں پہلی مرتبہ آر سی سی پری کاسٹ ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ۔ ملک بھر میں یہ ٹکنالوجی پہلی مرتبہ حیدرآباد میں استعمال کی گئی ہے جس میں وقت کی بچت ہونے کے ساتھ میان پاؤر بھی گھٹا ہے اور حادثات کے خطرات بھی کم ہوئے ہیں ۔ ن