20ڈسمبر کو افتتاح کی تیاریاں ، 1.36 کیلو میٹر تین لین فلائی اوور پر 63 کروڑ کے مصارف
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں ٹریفک مسائل کی یکسوئی کرنے کیلئے تعمیر کئے جانے والا اویسی جنکشن فلائی اوور کی تعمیرات تقریباً مکمل ہوگئی ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی جانب سے 20 ڈسمبر کو اس فلائی اوور کے افتتاح کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ کنچن باغ ، پھسل بنڈہ ، ڈی آر ڈی ایل سے اویسی دواخانہ جنکشن سے بیرامل گوڑہ تک گاڑیوں کی روانگی کیلئے تقریباً 1.36 کلومیٹر طویل تین لین پر مشتمل فلائی اوور جی ایچ ایم سی کی جانب سے ( ایس آر ڈی پی ) پروگرام کے تحت 63 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کیا گیا ۔ مئی 2018ء میں بی ایس سی پی ایل انفراسٹرکچر لمٹیڈ ادارہ نے تعمیری کاموں کا آغاز کیا تھا ۔ اس فلائی اوور کی خاصیت یہ ہے کہ ایئرپورٹ چندرائن گٹہ سے آنے والی گاڑیوں کو فلائی اوور سے واسی دواخانہ جنکشن سے چمپاپیٹ ، مندا ملا اماں چوراستہ ، ساگر رنگ روڈ جانے کیلئے راستہ ہموار کیا گیا ہے ۔ فلائی اوور کے تعمیری کام آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں ۔ اویسی جنکشن کے پاس خوبصورتی کے تمام کام مکمل ہوچکے ہیں ۔ 20 ڈسمبر کو اس فلائی اوور کا افتتاح کرنے کی عہدیدارو ں کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس فلائی اوور کے افتتاحی تقریب میں ریاستی وزراء کے ٹی آر ، محمد محمود علی ، ٹی سرینواس یادو ، مجلس کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور دوسرے ارکان اسمبلی کے علاوہ عہدیدار شرکت کریں گے ۔ فلائی اوور کے کام آخری مراحل میں ہیں ، بی ٹی روڈ بھی تعمیر ہوگئی ہے ۔ فلائی اوور بریج کے نیچے خوبصورت لائن مارکنگ ، کلرنگ اور سرسبز و شاداب کے کام تیزی سے جاری ہیں ۔ فلائی اوور کے افتتاح کیلئے عہدیدار دن رات کام کررہے ہیں ۔ ن