پرانے شہر میں ایک شخص کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق عید کی خریداری کیلئے دی گئی رقم کو خرچ کرنے کے بعد شیخ صمد نے مکان میں جھگڑا کیا اور اس کے بعد پھانسی لیکر انتہائی اقدام کرلیا۔ شیخ صمد کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔ جو پیشہ سے مزدور تھا اور فاطمہ نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ صمد کی والدہ نے عید کے موقع پر کپڑے خریدنے کیلئے 500 روپئے دئے تھے ۔ اس رقم کو صمد نے مئے نوشی میں خرچ کردیا ۔ اور پھر جھگڑا کیا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر شیخ صمد نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع