حیدرآباد۔/3جولائی، ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں بلدیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی کی گئی ۔ دکانداروں نے اس کارروائی کو روکنے کیلئے مزاحمت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ محکمہ موسمیات نے حیدرآباد اور تلنگانہ کے دیگر حصوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے جس کے پیش نظر پرانے شہر کی بوسیدہ عمارتوں کے گرجانے کے باعث بلدیہ نے 500 مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی ہے جس کے تحت ان عمارتوں کو منہدم کرنے کیلئے آج بلدی عملہ پہنچا تو دکانداروں نے انہدامی کارروائی روکنے کیلئے زور دیا۔حسینی علم کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں خاصکر بیگم بازار میں بھی بلدی عملے کو عوام کی مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔
