حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : زبردست بارش کے موقع پر پرانے شہر میں سڑکوں پر بے تحاشہ پانی بھر جانے کی شکایت ایک عام بات بن گئی ہے ۔ اس پریشانی سے راحت پہونچانے کے نظریہ سے مجلس بلدیہ نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں نالوں کی کشادگی و دیگر کاموں کی تکمیل کے لیے 200 کروڑ روپئے خرچ کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ ان منصوبوں کے تحت مختلف علاقوں میں موجود نالوں کو کشادہ کیا جائے گا تاکہ بارش کا پانی بہ آسانی بہہ جائے ۔ ان نالوں کو میر عالم تالاب سے جوڑا جائے گا ۔ نالوں کو جس میں دیواریں تعمیر کی جائیں گی اور باکس میں سے پانی بہہ جائے گا ۔ علاوہ ازیں جنوبی زون میں موجود چند نالوں کو بھی کشادہ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اورا چیروو تا میر عالم تالاب کی کشادگی پر زیادہ زور ڈالا جائے گا جو پربھاکر جی کالونی و دیگر علاقوں سے گزرے گا ۔ مجلس بلدیہ نے سات نالوں کی نشان دہی کی جس کی کشادگی کے لیے 200 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔۔