پرانے شہر میں لائف اسٹائل ہیلت کلینک کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : غیر متعدی امراض کے علاج پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایک لائف اسٹائل ہیلت کلینک کا پرانے شہر میں نواب صاحب کنٹہ میں مسجد اسحاق کے قریب کمیونٹی ہیلت سنٹر میں آغاز کیا گیا ۔ اس کلینک میں دو ڈائیٹیشنس اور دو کونسلرس ہیں جو خاتون ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہیں جو این سی ڈیز جو کھمم کے مریضوں کو ان کی جانب سے اختیار کئے جانے والے لائف اسٹائل تبدیلیوں کے سلسلہ میں کونسلنگ فراہم کرینگے ۔ رضاکارانہ تنظیم ، ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن اور سیڈ امریکہ کے زیر انتظام اس لائف اسٹائل کلینک پر مریضوں کی تشخیص ان کی عمر ، جنس ، قد ، وزن ، کمر ، مرض کی فیملی ہسٹری ، کی اساس پر کی جاتی ہے اور ان کی کونسلنگ کی جاتی ہے ۔ ڈائٹیشنس اور کونسلرس کی اصل توجہ مریضوں کو ڈائیٹ کنٹرول اور جسمانی کام کے ذریعہ وزن کم کرنے کے بارے میں بتانا ہے ۔ مریضوں کو مختلف جسمانی محنت کے کام بشمول یوگا آسنس بتائے جاتے ہیں ۔ ہیلپنگ ہینڈ فاونڈیشن کے فاونڈر مجتبیٰ حسن عسکری نے کہا کہ ’ ایک ماہ کے اندر دس خواتین نے 2 کلو گرام وزن کم کیا اور یہ ایک حوصلہ افزاء علامت ہے ۔ ہر مریض کو اس کلینک پر رجسٹریشن کروانے کے بعد ہم چار ہفتوں میں ریویو کے لیے کلینک آنے کیلئے کہا جاتا ہے ‘ ۔۔