حیدرآباد : /2 جنوری (سیاست نیوز) پرانے شہر میں منشیات کے خلاف ٹاسک فورس پولیس اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین کارروائی میں گانجہ فروخت کرنے والے 4 افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے 31 کیلو گانجہ برآمد کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ شیخ عبدالفیصل ساکن وٹے پلی ، 32 سالہ محمد سمیع الدین ساکن آصف نگر جھرہ ، 28 سالہ محمد عامر ساکن شاستری پورم اور 28 سالہ حسنیٰ فاطمہ عرف ساجدہ تبسم ساکن شاستری پورم شہر میں گانجہ فروخت کرنے کا کام کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ کار میں گانجہ کی منتقلی کی اطلاع پر ٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ زون ٹیم نے شیخ عبدالفیصل اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلئے ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ محمد سمیع نے جشن سال نو 2024 ء کے موقع پر آسانی سے روپئے کمانے کیلئے آندھراپردیش کے علاقہ اراکو سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر منتقل کیا ۔ اس کاروبار میں رتیش نامی شخص نے بھی اس ٹولی کو مدد کی ۔ اراکو سے گانجہ حاصل کرنے کے بعد اسے شہر بذریعہ کار منتقل کیا جارہا تھا جہاں پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گانجہ فراہم کرنے والا رتیش جس کا تعلق کورٹ پور اڈیشہ سے ہے ہنوز مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ب