پرانے شہر میں میٹرو ریل کا جلد آغاز : کے ٹی راما راو

   

حیدرآباد 19 ستمبر ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے ٹی راما راو نے اسمبلی کو مطلع کیا کہ سابق کانگریس حکومت نے میٹرو ریل کو گن پارک علاقہ تک لانے کو منظوری دی تھی اور اس کے کام بھی سست رفتار تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کا پرانے شہر میں جلد آغاز ہوگا اور اس کے کام شروع کئے جا رہے ہیں۔ کے ٹی آر کانگریس قائدین ملوبٹی وکرامارک و سریدھر بابو کے سوالات کے جواب دے رہے تھے جنہوں نے میٹرو ریل کے تعلق سے سوال کیا تھا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل پراجیکٹ کے کام دوسروں کی بہ نسبت تیز انجام پا رہے ہیں اور جملہ 66 کیلومیٹر کے فاصلے کا احاطہ ماہ ڈسمبر تک ممل کرلیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایچ ایم آر پراجیکٹ کو بروقت تکمیل کرنے کے قریب ہیں حالانکہ اس پر بھاری رقومات خرچ ہوئی ہیں۔