مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کو یادداشت پیش ، شہر کے قدیم حصہ سے نا انصافی
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر میں میٹرو ریل کے فوری قیام کے لیے زور دیتے ہوئے اولڈ سٹی میٹرو دہلی سادھنا سمیتی نے آج مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی سے مطالبہ کیا کہ پرانے شہر میں میٹرو لائن کے کاموں کا جلد آغاز کیا جائے ۔ اس قدیم شہر کے عوام کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ۔ ایم جی بی ایس پر مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی کو پیش کردہ ایک یادداشت میں اولڈ سٹی میٹرو ریل سادھنا سمیتی نے کہا کہ جوبلی بس اسٹیشن سے فلک نما تک میٹرو ریل سرویس کی ضرورت ہے ۔ اس روٹ پر شاہ علی بنڈہ ، چارمینار ، ایم جی بی ایس نے کئی افراد سفر کرتے ہیں ۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ چیف منسٹر اورکے ٹی آر کے ساتھ ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو پرانے شہر میں ریلوے لائن شروع کرنے میں دلچسپی نہیں ہے ابتداء میں یہ منصوبہ تھا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کو تمام علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے فلک نما سے جوڑا جائے گا لیکن حکومت نے پرانے شہر کے عوام کو اس سہولت سے محروم کرتے ہوئے نا انصافی کی ہے ۔۔