مجلس اور بی آر ایس پر رکاوٹ کا الزام، نائب صدر کانگریس نرنجن کا بیان
حیدرآباد ۔14۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے پرانے شہر میں میٹرو ریل پراجکٹ کے آغاز اور مضافاتی علاقہ میں فارما سٹی کی منتقلی کے فیصلہ کی ستائش کی ہے۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر جی نرنجن نے کہا کہ پرانے شہرسے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ تک میٹرو لائین کے آغاز کا فیصلہ خوش آئیند ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرانے شہر کو میٹرو ٹرین کے منصوبہ سے علحدہ رکھنے کے لئے بی آر ایس اور مجلس ذمہ دار ہیں۔ بی آر ایس حکومت نے مختلف رکاوٹوں کے نام پر پرانے شہر میں میٹرو ریل پراجکٹ پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں میٹرو ٹرین کی توسیع میں رکاوٹ کیلئے مجلس ذمہ دار ہے۔ ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پرانے شہر سے ایرپورٹ تک میٹرو ٹرین پراجکٹ کی منصوبہ بندی کی جائے۔ حکومت کے خلاف کے ٹی آر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نرنجن نے کہا کہ بی آر ایس کا گیم ختم ہوچکا ہے اور کانگریس کا گیم شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر صورتحال سے ناواقف ہیں اور حکومت پر بے جا تنقید کر رہے ہیں۔ اسی دوران ابراہیم پٹنم کے رکن اسمبلی مال ریڈی رنگا ریڈی نے فارماسٹی کی منتقلی سے متعلق حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہ انتخابی مہم کے دوران ریونت ریڈی نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ فارماسٹی کو کسی اور علاقہ میں منتقل کرتے ہوئے اراضیات کا تحفظ کیا جائے گا ۔ ریونت ریڈی حکومت اراضی پر ٹاؤن شپ تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ برسر اقتدار آتے ہی ریونت ریڈی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا آغاز کردیا ہے۔ اکتوبر 2017 ء میں مرکز اور ریاست نے فارما سٹی کے لئے 20000 ایکر اراضی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عوام کی مخالفت کے باوجود بی آر ایس حکومت نے جبراً اراضی حاصل کی۔ حکومت کے اس فیصلہ سے ابراہیم پٹنم ، مہیشورم اور کلواکرتی اسمبلی حلقہ جات کے عوام کو راحت ملی ہے۔ ر