پرانے شہر میں کمسن طالبہ سے ٹیچر کی دست درازی کا واقعہ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ چھتری ناکہ میں ایک اسکول ٹیچر کی جانب سے کمسن طالبہ کے ساتھ دست درازی کا واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر نے 9 سالہ لڑکی سے مبینہ دست درازی کی ۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر ساتھی عملہ چوکس ہوگیا اور لڑکی کو بچالیا گیا ۔ اس واقعہ کی شکایت چھتری ناکہ پولیس سے کی گئی ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر پولیس چھتری ناکہ سید عبدالقادر جیلانی نے بتایا کہ سرکاری اسکول ٹیچر 35 سالہ اشفاق کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ۔ لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ لڑکی چوتھی جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے جو آج صبح اسکول پہونچی تھی ۔ اسکول ٹیچر اشفاق پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو ایک کمرے میں لیجاکر اس سے دست درازی کی کوشش کی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔