پرانے شہر میں 31 افراد کی روڈی شیٹس بند کردی گئیں

   

حیدرآباد: سٹی پولیس نے آج پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے 31 افراد کی روڈی شیٹس بند کردی۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ ایک پروگرام میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے ساؤتھ زون پولیس ایسے روڈی شیٹرش پر نظر رکھے ہوئے تھی جو طویل عرصہ سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ ان کے حالیہ ریکارڈ کے پیش نظر 31 افراد کی روڈی شیٹس بند کردی گئی۔ انجنی کمار نے کہاکہ ہر شہری کو یہ حق ہے کہ وہ اچھی زندگی گزارے اور روڈی پیشہ افراد کو بھی پرسکون زندگی گزار نے کا موقع دیا جاتا ہے۔ پولیس کمشنر نے امید ظاہر کی کہ جن افراد کی روڈی شیٹس بند کی گئی ہے وہ دوبارہ کوئی جرم میں ملوث نہ ہوں ورنہ ان کا پھر ایک مرتبہ ریکارڈ کھول دیا جائیگا۔ انجنی کمار نے کہا کہ مذکورہ افراد کو ایک موقع دیا جاتا ہے کہ وہ آئندہ کسی غیر قانونی سر گرمیوں میں لوث نہ ہوں۔