صفائی کے کام میں لاپرواہی ۔ عملہ بے فکر ۔ عوام کو مشکلات کا سامنا
حیدرآباد 14 اکتوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے تقریبا ہر چوراہے پر کچرے کے ڈھیر پڑے ہیں جس کی وجہ سے بدبو پھیل رہی ہے۔ مقامی عوام اور راہ چلنے والوں کو شکل ہو رہی ہے۔ کئی مقامات پر مقامی عوام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کوڑے کی صفائی اور گھر گھر جاکر کچرا حاصل کرنے میں بے قاعدگیوں اور تغافل کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور عوام سڑکوں پر کھلے عام کچرا پھینکنے پر مجبور ہیں۔ شہر کو کچرے سے پاک شہر بنانے جی ایچ ایم سی نے سڑک کے کنارے لگے ڈبوں کو ہٹایا اور گھر گھر جاکر کوڑا کرکٹ جمع کرنے کا آغاز کیا۔ تاہم عوام کو شکایت ہے کہ کچرا لینے
میں بے قاعدگیاں ہیں۔ کئی علاقوں میں کچرا جمع کرنے والے 10 دن میں ایک مرتبہ آرہے ہیں۔ اس وجہ سے عوام سڑکوں پر کچرا پھینک رہے ہیں اور کئی مقامات پر کچرا مذہبی مقامات کے قریب جمع ہو رہا ہے۔ مساجد کے سامنے کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے مسجد آنے والوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پرانے شہر کے تقریباً مقامات پر کچرا سڑکوں پر پھینکا جارہا ہے۔ کئی مقامات پر کچرا سڑک پر پھینکنے سے وہ سڑک استعمال کے قابل نہیں رہ جاتی ۔ مقامی عوام کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنے کی ضرورت ہے اور کچرے کو کوڑے دان میں ڈالنے اور اپنے اطراف ماحول کو پاک و صاف رکھنا چاہئے ۔ عوام اکثر جہاں بھی تعمیری ملبہ ہوتا ہے اور ٹرانسفارمر ہوتے ہیں کوڑا ڈال کر ان مقامات کو کوڑے دان میں تبدیل کررہے ہیں۔ کچھ مقامی افراد کا الزام ہے کہ صفائی عملہ بھی گندگی میں اپنا حصہ ادا کررہے ہیں۔ اکثر لوگ کچرا رات کے وقت ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے ان پر قابو پانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔ ش