پرانے پُل علاقہ میں کشیدگی، مندر کو نقصان پہنچانے کا الزام چھلہ مبارک و قبور کی بے حرمتی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) پرانے پُل دروازہ کے قریب آج رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب نامعلوم اشرار نے مندر کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھلہ مبارک اور قبور کو مسمار کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض شرپسند عناصر نے مندر کو نقصان پہنچانے کی آڑ میں اقلتیوں کے مذہبی مقامات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر بہادر پورہ اور اطراف و اکناف کے مقامی عوام نے اشرار کی اس حرکت پر احتجاج کیا۔ اسی دوران ساؤتھ رینج کے ایڈیشنل جنرل آف پولیس تفسیر اقبال اور دیگر عہدیدار مقام واردات پر پہنچ گئے اور مزید پولیس فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔ رات دیر گئے تک دونوں گروپس کا احتجاج جاری تھا اور نعرہ بازی کے نتیجہ میں علاقہ میں کشیدگی برقرار تھی۔ بتایا گیا ہے کہ حالت نشہ میں نامعلوم اشرار نے مندر کو نقصان پہنچایا ہے۔ ب