نئی دہلی،25 جون(سیاست ڈاٹ کام) رواں برس کے اپریل مہینے میں امپلائیز پروویڈٹ فنڈ آرگنائیزیشن(ای پی ایف) کی پروویڈٹ فند(پی ایف) میں آٹھ لاکھ 78 ہزار سے زائد نئے افراد شامل ہوئے ہیں۔حکومت نے منگل کو یہاں جاری باضابطہ روزگار کے اعدادو شمار میں یہ اطلاع دی۔حکومت اہلکاروں کے لیے چلائی جانے والی سماجی حفاظتی پروگروموں (سوشل سکیورٹی اسکیم) میں نئے اندراج کے ذریعے منظم سیکٹر میں نئے روزگار کا اندازہ لگاتی ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق اہلکار امپلائیز پروویڈٹ فنڈ آرگنائیزیشن کے پروویڈٹ فنڈ سے اپریل 2019 میں آٹھ لاکھ 78 ہزار 197 افراد جڑے ہیں۔ ان میں چھ لاکھ 78 ہزار 84 مرد اور دو لاکھ 82 ہزار خاتون اہلکار ہیں۔ علاوہ ازیں 28 دیگر ہیں جبکہ دو افراد نے اپنا جنس ظاہر نہیں کیاہے ۔ گذشتہ مالی سال 2018۔19 میں پروویڈٹ فنڈ سے ایک کروڑ 39 لاکھ44 ہزار 349 نئے افراد جڑے تھے ۔اہلکاروں کے لیے صحت خدمات اسٹیٹ انسورنس کارپوریشن سے اپریل میں 10 لاکھ 88 ہزار 901 نئے اہلکار جڑے ہیں۔ گذشتہ مالی سال میں دو کروڑ 75 لاکھ 31 ہزار 981 نئے اہلکار شامل ہوئے تھے ۔اپریل 2019 میں نیشنل پینشن اسکیم کو 55 ہزار 70 اہلکاروں نے اختیار کیا۔ گذشتہ مالی سال میں سات لاکھ 32 ہزار 648 اہلکار نیشنل پینشن اسکیم میں شامل ہوئے تھے۔
