حیدرآباد۔ حکومت نے تمام شہری بلدیات میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ون ٹائم سیٹلمنٹ اسکیم میں 15 دن کی توسیع کردی ۔ جی ایچ ایم سی و دیگر شہری بلدیات میں 15 نومبر تک پراپرٹی ٹیکس کیلئے ون ٹائم سیٹلمنٹ درخواست کی جاسکتی ہے۔ اسکے علاوہ گریٹر حیدرآباد میں آبرسانی بل کے سیٹلمنٹ کی میعاد میں 15 نومبر تک توسیع کی گئی ۔ پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے کہا کہ پراپرٹی و آبرسانی بل سیٹلمنٹ کیلئے یہ آخری توسیع رہیگی ۔اروند کمار نے ون سیٹلمنٹ اسکیم میں توسیع کیلئے احکامات جاری کئے ۔ میونسپل کارپوریشن و ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق نے حکومت کو اطلاع دی کہ انکے عہدیدار اور ملازمین دھرانی سروے اور سیلاب ریلیف کاموں میں مصروف ہیں لہذا وہ بقایا جات کی وصولی پر توجہ مرکوز نہیں کرسکتے لہذا حکومت نے اسکیم میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ہے۔