پراپرٹی ٹیکس دراصل ٹیررازم ٹیکس : بار اسوسی ایشن

   

جموں : جموں وکشمیر بار ایسو سی ایشن نے یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ و ہ اس فیصلے کو فوری طورپر واپس لے بصورت دیگر معاملہ سڑک پر آئے گا۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر خاموش رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان باتوں کا اظہار جموں وکشمیر بار ایسو سی ایشن کے ذعماوں نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یوٹی میں پراپرٹی ٹیکس لگانے کا جو فیصلہ کیا وہ ناقابل برداشت ہے اور یہ ٹیکس ٹررزم ہے ۔اُن کے مطابق اگر جموں وکشمیر انتظامیہ نے فوری طورپر اس فیصلے کو واپس نہیں لیا تو بار ایسو سی ایشن رائے عامہ کو منظم کرکے اس کے خلاف اپنی آواز بلند کرکے سڑکوں پر نکل آنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ معاملہ حساس ہے اور اس پر خاموش رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بار ایسو سی ایشن نے بتایا کہ جموں اور کشمیر دونوں خطوں کے لوگوں کو اس وقت معاشی بدحالی کا سامنا ہے دوسری جانب پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے اُنہیں مزید پریشانیوں میں مبتلا کیا گیا۔