حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے پراپرٹی ٹیکس سے متعلق مسائل کی یکسوئی کیلئے منعقدہ ہفتہ واری پروگرام ’’ پراپرٹی ٹیکس پرشکرام ‘‘ کیلئے آج 56 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ یہ پروگرام ہر اتوار کو صبح 9.30 بجے تا ایک بجے دن 27 مارچ تک منعقد ہوگا ۔ اس سلسلے میں جی ایچ ایم سی کے سرکل دفاتر پر خصوصی کاونٹرس قائم کئے گئے ۔