پراپرٹی ٹیکس وصولی میں جی ایچ ایم سی کا ریکارڈ

   

حیدرآباد۔ یکم ؍ مئی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ارلی برڈ اسکیم کے ذریعہ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں اس سال ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کی وصولی 800 کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ سال یہ وصولی 785 کروڑ تھی۔ اس طرح جاریہ سال پراپرٹی ٹیکس کی وصولی میں 15 کروڑ کا اضافہ ہوا۔