پربھاس ، امیتابھ اور دیپیکا کی فلم میں کمل ہاسن ویلن ، فیس 150 کروڑ

   

حیدرآباد ۔ ساؤتھ سنیما کے بڑے سوپر اسٹارکمل ہاسن گزشتہ 6 دہائیوں سے فلموں کی دنیا میں ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ اداکار کا شمار اس وقت سب سے زیادہ تجربہ کار اداکاروں میں ہوتا ہے۔ کمل ہاسن 70 سال کے ہونے والے ہیں اور اب بھی وہ فلموں میں مرکزی اداکارکے طور پر نظر آتے ہیں۔ مداحوں نے ان کی پچھلی فلم وکرم کو بہت پسند کیا تھا۔ اب اداکار پربھاس اسٹارر پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے تازہ ترین رپورٹس سامنے آئی ہیں جو مداحوں کو حیران کر رہی ہیں۔ کمل ہاسن ساؤتھ انڈسٹری اور بالی ووڈکا ایک بڑا نام ہیں اور ان کی اداکاری کی مہارت بھی بہترین ہے۔ اداکار اپنی فلموں کے کرداروں کی طاقت سے مداحوں کے دلوں پرگہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کمل ہاسن کو پربھاس اسٹارر پراجیکٹ کی فلم کے لیے 150 کروڑکی پیشکش کی گئی ہے۔ یہ روپیہ انہیں فلم میں مرکزی منفی کردار ادا کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ لیکن کچھ رپورٹس ایسی بھی چل رہی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ اگرچہ کمل ہاسن سے فلم کے لیے بات چیت ہو چکی ہے لیکن اس فلم کوکرنے کے حوالے سے کمل کی طرف سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ اس کے علاوہ کمل ہاسن کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ انہیں فلم کے لیے 150 کروڑکی بھاری رقم دی جائے گی۔ کمل ہاسن کی مداحوں کی تعداد بہت مضبوط ہے اور وہ 68 سال کی عمر میں بھی ایکشن کرسکتے ہیں۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ اس فلم کا حصہ ہیں یا نہیں۔ امیتابھ بچن بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ پراجیکٹ کی بات کریں تو اس فلم کی بحث کافی عرصے سے چل رہی تھی۔ فلم میں پہلی بار دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کی جوڑی ایک ساتھ نظر آئے گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم500 کروڑ کے بجٹ میں بنائی جارہی ہے۔ اس میں دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کے علاوہ امیتابھ بچن بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمل ہاسن، دیشا پتانی اور دلکر سلمان بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ اس کی ہدایات ناگ اشون دے رہے ہیں اور یہ فلم جنوری 2024 میں ریلیز ہونی ہے۔