پربھاس اور اکشے کمار کی وجہ سے پشپا 2 کا کھیل بگڑے گا

   

حیدرآباد ۔ وشنو مانچو کی فلم کناپا کو ایک بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ فلم وشنو کے دل کے بہت قریب ہے۔ وہ اپنی پوری زندگی اس میں لگا رہا ہے۔ اسے پین انڈیا فلم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے فلم میں پربھاس کے کیمیو کے ساتھ اکشے کمار بھی کیمیو کریں گے۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ دونوں اسٹارس ایک ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے ۔ اکشے کمار نے اس میں بھگوان شیوکا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم شیو بھکت کناپا کی کہانی بیان کرے گی۔ اس کی ریلیز کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی۔ لیکن کہا جا رہا تھا کہ اسے 15 جنوری 2025 کو ریلیزکیا جائے گا۔ تاہم، یہ صرف ایک قسم کا اندازہ ہے، کیونکہ کسی قسم کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ۔ اب وشنو مانچو نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ وہ دسمبر میں فلم کناپا ریلیز کریں گے۔ حالانکہ انہوں نے کوئی تاریخ نہیں بتائی۔ ایکس پر صرف دسمبر 2024 اور کناپا لکھ کر باقی کا اندازہ مداحوں کے لیے چھوڑ دیا ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہے۔ کچھ لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ پشپا2 ملتوی ہونے والی ہے، اسی لیے کناپا دسمبر میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کی ریلیز کی تاریخ وہی ہوگی جو پشپا 2 ہوگی۔ یعنی یہ فلم 6 دسمبرکو ریلیز ہو سکتی ہے۔ لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ اللو ارجن کی فلم آگے بڑھے گی یا نہیں اور نہ ہی کناپا کی ریلیز کی کوئی ٹھوس تاریخ سامنے آئی ہے۔ اس لیے یہ سب محض ایک خبر ہے، لیکن پشپا 2 کے حوالے سے جو کچھ سامنے آ رہا ہے، اس کے مطابق یہ یقینی سمجھا جا رہا ہے کہ فلم آگے بڑھے گی۔ کیونکہ ہدایت کار سوکمار اور اللو ارجن کے درمیان تصادم چل رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ شوٹنگ کے شیڈول کو بار بار پیچھے ہٹانے سے اللو ارجن ناراض ہیں۔ اس لیے انہوں نے اپنی داڑھی بھی کاٹ لی، جو پشپا راج کے کردار کے لیے ضروری ہے۔ اب دیکھتے ہیں یہ معاملہ کہاں تک جاتا ہے۔